fbpx

رسُولوں کا عقیدہ

یہ وہ قدیم ترین خُلاصہ ہے جس پر مسیحی یقین رکھتے ہیں- دُنیا بھر کے ماننے والے اِن بنیادی سچائیوں پر متفق ہیں۔

میں ایمان رکھتا ہوں، خدا قادر مطلق باپ پر جو آسمان اور زمین کا خالق ہے۔اور یسوع مسیح پر جو اُس کا اکلوتا بیٹا اور ہمارا خُداوند ہے، وہ روح القدس کی قدرت سے پیٹ میں پڑا، کنواری مریم سے پیدا ہُوا۔ اُس نے پینطُس پیلاطُس کے عہد میں دُکھ اُٹھایا، مصلوب ہُوا، مرگیا اور دفن کیا گیا، عالمِ ارواح میں اُترا اور تیسرے دن مُردوں میں سے جی اُٹھا۔ آسمان پر چڑھ گیا اور خُدا قادرِمطلق باپ کے داہنے ہاتھ بیٹھا ہے۔ وہاں سے وہ زندوں اور مُردوں کی عدالت کے لیے آنے والا ہے۔ میں ایمان رکھتا ہوں روح القس پر، پاک عالمگیر کلیسیا ،مقدسوں کی شراکت، گناہوں کی معافی، جسم کے جی اُٹھنے اور ہمیشہ کی زندگی پر۔ آمین

UR