دُعائے ربانی
یسوع نے اپنے شاگردوں کو یہ دُعا سکھائی، اور ہم اپنی زبانوں میں مل کر یہ دُعا کرتے ہیں۔ یہ آپ کی زبان میں ایسے ہے:
اَے ہمارے باپ تُو جو آسمان پر ہے
تیرا نام پاک مانا جائے۔
تیری بادشاہی آئے۔
تیری مرضی جَیسی آسمان پر پُوری ہوتی ہے زمِین پر بھی ہو۔
ہماری روز کی روٹی آج ہمیں دے۔
اور جِس طرح ہم نے اپنے قرض داروں کومُعاف کِیا ہے تُو بھی
ہمارے قرض ہمیں مُعاف کر۔
اور ہمیں آزمائش میں نہ ڈال،
بلکہ بُرائی سے بچا۔
کیونکہ بادشاہی اور قُدرت اور جلال
ہمیشہ تیرے ہی ہیں۔ آمین